لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ ماضی میں بھی مختلف بیانات پر تنقید کا سامنا کرنے والی اداکارہ نے اس بار بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ہدفِ تنقید بنا کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کینیڈا منتقل ہونے کے اپنے تجربات بیان کیے۔ اس موقع پر جب ان سے سوال کیا گیا کہ بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانی اکثر اپنے وطن کو کیوں یاد کرتے ہیں، تو انہوں نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کئی افراد اس معاملے میں دوہرا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ بیرونِ ملک رہ کر وہاں کے قوانین اور طرزِ زندگی سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں، لیکن اس کے باوجود وطن کی یاد کا اظہار کرتے ہیں جو ان کے نزدیک ایک تضاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو افراد بیرونِ ملک زندگی گزارنے کا انتخاب کرتے ہیں، انہیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے اور غیر ضروری شکایات سے اجتناب کرنا چاہیے۔صحیفہ جبار خٹک کے مطابق بعض لوگ دراصل اپنی سابقہ سہولیات اور گھریلو نظام کو یاد کرتے ہیں، جسے وہ وطن کی محبت کا نام دیتے ہیں، حالانکہ یہ مؤقف درست نہیں۔ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں کچھ صارفین ان کی رائے کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے سخت اور غیر ضروری تنقید قرار دے رہے ہیں۔
پاکستانیوں پر صحیفہ جبار خٹک کی تنقید، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
3 گھنٹے قبل