اسلام آباد( اباسین خبر)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات سے متعلق کیس میں مسلسل عدم پیشی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اگلی سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزیرِ اعلیٰ کی عدم پیشی کے باعث ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت 18 جون کو ہوگی اور اس موقع پر سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔سماعت سول جج عباس شاہ نے کی۔ مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں اداروں کے خلاف مبینہ طور پر گمراہ کن بیانات دینے کا الزام شامل ہے۔
عدالت کا سہیل آفریدی کی عدم پیشی پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
3 گھنٹے قبل