آن لائن جوا ایپ کیس: اقرا کنول اور اریب کی ضمانت کنفرم
Jul 15, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( شوبز ڈیسک) سیشن کورٹ لاہور نے آن لائن جوا ایپ کی مبینہ تشہیر سے متعلق مقدمے میں معروف یوٹیوبر اقرا کنول اور ان کے شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کیس کی سماعت کی، جس میں اقرا کنول اور اریب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اقرا کنول اور اریب کے خلاف آن لائن جوا ایپ کی مبینہ تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔