فلم ’پیڈی‘ سے جھانوی کپور کے متنازع مناظر حذف، ہدایتکار کی تصدیق

10 گھنٹے قبل
فلم ’پیڈی‘ سے جھانوی کپور کے متنازع مناظر حذف، ہدایتکار کی تصدیق

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی فلم ’پیڈی‘ کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع کے بعد فلم سازوں نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اداکارہ جھانوی کپور کے بعض مناظر فلم سے حذف کر دیے ہیں۔فلم کے ہدایتکار بُچی بابو سانا نے تصدیق کی ہے کہ ناظرین اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے حلقوں کی جانب سے اعتراضات سامنے آنے کے بعد متنازع شاٹس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے مطابق جھانوی کپور کے کردار کو بعض ناظرین نے غلط انداز میں سمجھا، جس سے فلم کے پیغام سے متعلق ابہام پیدا ہوا۔فلم کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر خاص طور پر ان کے تعارفی مناظر اور ایک رومانوی سین کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس پر مختلف حلقوں نے اعتراضات اٹھائے۔ہدایتکار کے مطابق فلم میں مرکزی کردار کے ابتدائی منفی پہلو دکھانے کا مقصد اس کی بعد میں آنے والی مثبت تبدیلی کو واضح کرنا تھا، تاہم بعض مناظر ناظرین تک درست پیغام پہنچانے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ ان غلط فہمیوں کے پیش نظر متنازع حصوں کو فلم سے ہٹا دیا گیا ہے تاکہ کہانی کا اصل مقصد بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے۔