اباسین خبر

آزاد کشمیر میں امن و یکجہتی کے خلاف سرگرمیوں کی مذمت، عوام کا سخت کارروائی کا مطالبہ

آزاد کشمیر میں امن و یکجہتی کے خلاف سرگرمیوں کی مذمت، عوام کا سخت کارروائی کا مطالبہ

مظفرآباد( اباسین خبر)آزاد کشمیر میں امن اور یکجہتی کے خلاف سرگرمیوں اور مبینہ طور پر انتشار پھیلانے کی کوششوں پر مختلف طبقات کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق بعض عناصر کی جانب سے احتجاجی سرگرمیوں اور بازاروں کی بندش کی کوششوں کے باعث دیہاڑی دار مزدوروں، ریڑھی بانوں، طلبہ اور چھوٹے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار مزید مؤثر بنائیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف کارروائی کی جائے۔عوامی نمائندوں اور شہریوں کے مطابق خطے میں استحکام اور یکجہتی ہی ترقی کی ضمانت ہے، اور تمام فریقوں کو پرامن رویہ اختیار کرنا چاہیے۔