مظفر آباد( اباسین خبر)آزاد کشمیر میں بعض عناصر کی جانب سے احتجاج اور اشتعال انگیز سرگرمیوں کے باعث عام شہریوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔عوامی حلقوں کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتالوں اور احتجاجی کالز کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان متوسط طبقے اور محنت کش افراد کو پہنچ رہا ہے۔ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور، چھوٹے دکاندار اور کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے جبکہ دکانوں کی زبردستی بندش کے باعث روزمرہ اشیاء کی دستیابی بھی متاثر ہو رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگ پرامن، محب وطن اور امن کے خواہاں ہیں جو انتشار اور بدامنی کے بجائے استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام کے درمیان تعلق صرف جغرافیائی نہیں بلکہ دلوں کا مضبوط رشتہ ہے۔