اسلام آباد( اباسین خبر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی چودھویں سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی قانونی فورم میں شرکت سے متعلق وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کر لی۔منظوری کے بعد دونوں اعلیٰ عدالتی عہدیداران روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہونے والے قانونی فورم میں شرکت کریں گے۔یہ بین الاقوامی فورم 24 سے 26 جون 2026 تک جاری رہے گا، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ عدالتی شخصیات، قانونی ماہرین اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔