روس سے ڈیزل خریدنا جنگ طول دینے کے مترادف ہے، زیلنسکی
Oct 10, 2026|ویب ڈیسک
کیف( مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ ختم کرنے کے بجائے اسے طول دینے میں سرمایہ کاری کے مترادف ہے۔اپنے بیان میں یوکرینی صدر نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کو تحائف دینے سے امن قائم نہیں ہوگا۔ روس کو پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دینے سے جنگ کے لیے اضافی مالی وسائل فراہم ہوں گے۔زیلنسکی نے روس پر پابندیاں نرم کرنے کے عمل کو واضح کمزوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا روس پر دباؤ ڈال کر باہمی بنیادوں پر کشیدگی کم کرنے کا معاہدہ کروا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ روس کے خلاف پابندیوں میں نرمی سے پہلے کشیدگی میں واضح اور پائیدار کمی ضروری ہے۔ یوکرین کو توقع ہے کہ امریکا اس کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔