خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری
پشاور( اباسین خبر) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پشاور، چترال، باجوڑ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی برقرار ہیں، جبکہ ایبٹ آباد، کرک اور چترال میں نئے انتظامی سیٹ اپ کے حق میں شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔صوبے کے مختلف شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رہے، جبکہ شہری اپنی روزمرہ سرگرمیوں میں مصروف دکھائی دیے۔ سیاسی صورت حال میں تبدیلی کے باوجود کاروبار زندگی متاثر نہیں ہوا۔دوسری جانب ایبٹ آباد، کرک اور چترال میں نئے انتظامی سیٹ اپ کے حق میں تقریبات اور سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔کرک میں شہریوں نے ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں، جبکہ ایبٹ آباد میں نئے سیٹ اپ کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ چترال میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔