واشک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، پانچ دہشت گرد ہلاک، چار زخمی

واشک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، پانچ دہشت گرد ہلاک، چار زخمی

Oct 14, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ اباسین خبر) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ضلع واشک میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں کی گئی، جہاں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والے سامان میں ایک آر پی جی سیون، پانچ گولے، میگزینوں سمیت پانچ جدید ہتھیار، تین موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد بلوچ عوام کو لوٹنے، علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔