چین کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور پائیدار امن کیلئے کردار جاری رکھنے کا اعلان

چین کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور پائیدار امن کیلئے کردار جاری رکھنے کا اعلان

Oct 14, 2026|ویب ڈیسک

بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کے قیام اور خطے میں دیرپا امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے خصوصی ایلچی خلدون خلیفہ المبارک سے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال اور خطے میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وانگ یی نے زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کے لیے کوششوں کو مزید تیز کیا جائے اور خطے میں جاری تنازعات کے سیاسی حل کی خاطر مذاکرات جلد از جلد بحال کیے جائیں۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر کے خصوصی ایلچی خلدون خلیفہ المبارک نے کہا کہ ان کا ملک خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔