ٹرمپ کا اردوان سے حوثیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
Oct 14, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یمن کے حوثی سعودی عرب کے مفادات کو نشانہ بنا کر انتہائی برا رویہ اختیار کررہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ترک صدر اردوان وہی اقدام کریں گے جس کے لیے وہ ان سے کہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے حوالے سے وہ بہت جلد کوئی فیصلہ کریں گے۔ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ ایرانی رہنماؤں کی ہلاکتوں کے معاملے پر ممکن ہے کہ امریکا نے ضرورت سے زیادہ ردعمل ظاہر کیا ہو۔ تاہم امریکی صدر نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔