سعودی عرب کا ریاض اور جنوبی علاقوں میں تین میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

سعودی عرب کا ریاض اور جنوبی علاقوں میں تین میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

Oct 14, 2026|ویب ڈیسک

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض اور ملک کے جنوبی علاقے میں تین میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، جبکہ حملوں کے دوران میزائلوں کا ملبہ گرنے سے چار افراد زخمی اور 15 مکانات کو معمولی نقصان پہنچا۔سعودی اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ریاض اور جنوبی علاقے میں دو بغیر پائلٹ طیاروں کو بھی روک کر تباہ کیا گیا۔اتحادی فوج نے بتایا کہ ریاض صوبے کے وادی الدواسر اور السلیل اضلاع میں خطرہ ٹل گیا ہے۔اس سے قبل سعودی اتحادی فوج نے کہا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی شہر ظہران پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ حکام کے مطابق مشرقی ظہران میں تیل کمپنی آرامکو کی عمارت کو نشانہ بنانے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب حکام کے مطابق یمن کے شہر تعز میں یمنی فوج نے حوثی تنظیم انصار اللہ کے ٹھکانوں پر نو حملے کیے۔