مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے پر بلال قریشی برہم، سوشل میڈیا پر سخت ردعمل

2 گھنٹے قبل
مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے پر بلال قریشی برہم، سوشل میڈیا پر سخت ردعمل

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار بلال قریشی نے حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔حکومتی بیان میں کہا گیا تھا کہ 2024 سے پہلے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، جبکہ 2024 اور 2025 میں معاشی صورتحال مستحکم رہی اور 2026 میں مہنگائی میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ اس اعلان پر تقریب میں موجود شرکاء نے تالیاں بھی بجائیں۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے بلال قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ یہ تالیاں دراصل غریب عوام کے منہ پر ایک تھپڑ کے برابر ہیں۔اداکار نے موجودہ معاشی حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی کے لیے زندگی انتہائی مشکل ہو چکی ہے اور شاید اس کے پاس کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔بلال قریشی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مہنگائی، عوامی مسائل اور حکومتی دعوؤں کے حوالے سے نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔