بلال عباس نکاح فوٹو شوٹ میں دولہا بن گئ

بلال عباس نکاح فوٹو شوٹ میں دولہا بن گئ

Sep 10, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز کے معروف اداکار بلال عباس خان طویل عرصے بعد نئے روپ میں سامنے آئے تو مداح ایک لمحے کے لیے انہیں حقیقی طور پر شادی شدہ سمجھ بیٹھے۔بلال عباس معروف فیشن برانڈ ریپبلک بائے عمر فاروق کے نئے نکاح فوٹو شوٹ میں دولہا کے روپ میں دکھائی دیے ہیں۔فوٹو شوٹ میں بلال عباس نے سفید شیروانی پہن رکھی ہے، جس پر چاندی رنگ اور چمکدار نگینوں کا کام کیا گیا ہے، جبکہ ان کے ساتھ موجود ماڈل کو ہلکے سفید اور چاندی رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔مسجد میں کیے گئے فوٹو شوٹ میں دیگر ماڈلز بھی خاندان کے افراد کا کردار ادا کرتے نظر آئے، جس کے باعث تصاویر دیکھنے میں کسی حقیقی نکاح کی تقریب کا منظر پیش کرتی ہیں۔