روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی افواہیں مسترد

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی افواہیں مسترد

Jul 18, 2026|ویب ڈیسک

دہلی( سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کپتان روہت شرما کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ یہ اطلاعات درست نہیں کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلا جانے والا ون ڈے میچ روہت شرما کے کیریئر کا آخری مقابلہ ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ روہت شرما قومی ون ڈے ٹیم کے اہم رکن ہیں اور جب تک ممکن ہوگا وہ بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرتے رہیں گے، اس لیے لارڈز کا میچ ان کا آخری ون ڈے نہیں ہے۔روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑ گئیں جب کارڈف میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔