بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی جاری
Oct 20, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ ( اباسین خبر) بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) پروگرام کے تحت صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے مجموعی طور پر 32 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں، جبکہ اس کے تحت قائم کیے جانے والے آئی ٹی حب سینٹرز میں 8 ہزار طلبہ و طالبات کو تربیت فراہم کی جائے گی۔بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کو خودمختار بنانے کے لیے ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔حکومت بلوچستان صوبے میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے، نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔