دبئی کی شادی میں عاطف اسلم اور ہنی سنگھ کا رقص

دبئی کی شادی میں عاطف اسلم اور ہنی سنگھ کا رقص

Nov 26, 2026|ویب ڈیسک

دبئی (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ دبئی میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں ایک ساتھ دکھائی دیے، جہاں دونوں فنکاروں کی ملاقات اور رقص کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دونوں گلوکاروں کو گرم جوشی سے ایک دوسرے سے ملتے اور شادی کی تقریبات سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر عاطف اسلم اور ہنی سنگھ نے مقبول پاکستانی گیتوں پر رقص بھی کیا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔عاطف اسلم نے اپنے فنی سفر کا آغاز پاکستانی موسیقی کے معروف بینڈ جل کے مرکزی گلوکار کی حیثیت سے کیا تھا، جس کی بنیاد انہوں نے گوہر ممتاز کے ساتھ رکھی۔ بینڈ کا گیت عادت ان کی پہچان بنا، جبکہ 2004ء میں ان کا پہلا انفرادی موسیقی البم جل پری ریلیز ہوا، جس نے انہیں بین الاقوامی سطح پر شہرت دلائی۔دوسری جانب ہنی سنگھ، جن کا اصل نام ہردیش سنگھ ہے، نے موسیقی کی دنیا میں بطور موسیقی ساز اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں بھارت کے معروف گلوکاروں اور ریپرز میں شمار ہونے لگے۔ ان کے 2011ء میں جاری ہونے والے البم انٹرنیشنل ولیجر اور اس کے مقبول گیت براؤن رنگ اور انگریزی بیٹ نے انہیں غیر معمولی مقبولیت حاصل کرنے میں مدد دی۔ وہ پنجابی موسیقی اور ہپ ہاپ کے امتزاج کے باعث بھی پہچانے جاتے ہیں۔