خلائی سفر سے پہلے خلا بازوں کی فلمی تیاری

2 گھنٹے قبل
خلائی سفر سے پہلے خلا بازوں کی فلمی تیاری

نیو یارک ( شوبز ڈیسک)چار رکنی عملے نے خلائی سفر پر روانگی سے قبل ایک سائنس فکشن فلم دیکھی جس میں خلا میں انسان کی جدوجہد کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ فلم ایک ماہر حیاتیات کی کہانی پر مبنی ہے جو خلا میں جا کر ایک اجنبی مخلوق کے ساتھ مل کر زمین کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔آرٹیمس ٹو مشن کے خلا باز یکم اپریل کو اپنے سفر پر روانہ ہوئے اور چھ اپریل کو زمین سے سب سے زیادہ فاصلے تک جانے والے انسان بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس دوران چار اپریل کو ایک ٹی وی انٹرویو میں کینیڈین خلا باز جیریمی ہینسن نے بتایا کہ انہوں نے یہ فلم اپنے ساتھیوں کے ساتھ قرنطینہ کے دوران دیکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس فلم کو دیکھنا ان کے لیے ایک منفرد تجربہ تھا کیونکہ اس سے انہیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور اس اہم مشن سے قبل ذہنی طور پر خود کو تیار کرنے کا موقع ملا۔ جیریمی ہینسن نے اداکار ریان گوسلنگ کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ فن اور سائنس ایک دوسرے کی عکاسی کرتے ہیں اور فلم میں عمدہ کام پیش کیا گیا ہے۔یہ دلچسپ پہلو اس تاریخی مشن کو مزید یادگار بنا گیا جہاں حقیقت میں خلا کا سفر کرنے والے افراد نے روانگی سے قبل خلا سے متعلق ایک کہانی دیکھ کر خود کو اس مہم کے لیے تیار کیا۔