ارجنٹینا نے انگلینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنا لی
اٹلانٹا ( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے دوسرے ہاف کے 55ویں منٹ میں گورڈن کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، تاہم ارجنٹینا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ارجنٹینا کی جانب سے اینزو فرنانڈس نے 85ویں منٹ میں گول کر کے اسکور ایک، ایک سے برابر کیا، جبکہ اختتامی لمحات میں مارٹینز نے فیصلہ کن گول داغ کر اپنی ٹیم کو 2-1 کی برتری دلائی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا نے نہ صرف فائنل میں جگہ بنائی بلکہ انگلینڈ کا 60 برس بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کا خواب بھی توڑ دیا۔اب ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے اتوار کی شب ہوگا، جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے انگلینڈ اور فرانس ہفتے کو آمنے سامنے ہوں گے۔