انشولا کپور رشتۂ ازدواج میں منسلک، شادی کی تصاویر وائرل

انشولا کپور رشتۂ ازدواج میں منسلک، شادی کی تصاویر وائرل

Jul 7, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)معروف فلمساز بونی کپور کی صاحبزادی اور اداکار ارجن کپور کی بہن انشولا کپور نے روہن ٹھکر کے ساتھ سادگی سے شادی کر لی۔ شادی کی تقریب ممبئی میں قریبی اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔انشولا کپور نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کے نام ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔ انہوں نے کہا، "6 جولائی 2026... اتنے لوگوں، اتنی جگہوں اور اتنے وقتوں کے بعد آخرکار منزل تم ہی تھے۔ ہر موڑ، ہر حیرت اور ہر سفر کے باوجود تم ہی میری پسندیدہ گفتگو، میری محفوظ پناہ گاہ اور میرا آسان ترین انتخاب ہو۔"سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں انشولا اور روہن کو منڈپ میں خوشگوار انداز میں شادی کی رسومات ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر انشولا کی بہنیں جھانوی کپور اور خوشی کپور بھی تقریب میں شریک ہوئیں اور مختلف رسومات میں حصہ لیا۔تقریب کا ایک جذباتی لمحہ اس وقت سامنے آیا جب منڈپ کے قریب انشولا کی مرحوم والدہ مونا کپور کی تصویر رکھی گئی، جس نے تقریب میں موجود شرکاء کو جذباتی کر دیا۔ایک تصویر میں جھانوی کپور اور خوشی کپور دلہا اور دلہن کے دونوں جانب کھڑی دکھائی دیں، جہاں وہ سندور کی رسم روایتی انداز میں ادا کیے جانے کا مشاہدہ کرتی نظر آئیں۔