لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کا ایک اور رکن لاپتہ

لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کا ایک اور رکن لاپتہ

Aug 28, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر)مقامی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کے رکن محمد دین خان گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں۔ محمد دین خان کا تعلق گاؤں نصرخیل، سرائے نورنگ سے ہے اور وہ ٹی ایم اے سرائے نورنگ کے ملازم بھی ہیں۔ذرائع کے مطابق محمد دین گزشتہ روز صبح اپنے گاؤں سے بنوں گئے تھے، تاہم تاحال واپس نہیں آئے۔ صدر پولیس امن کمیٹی نصرخیل نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد دین کو بنوں سے اغوا کیا گیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔صدر کمیٹی کے مطابق واقعے کے بعد علاقہ مشران سے مشاورت جاری ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جا رہا ہے۔