اینڈی فلاور نے انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کر لی

اینڈی فلاور نے انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کر لی

Jul 18, 2026|ویب ڈیسک

لندن(سپورٹس ڈیسک) زمبابوے سے تعلق رکھنے والے معروف کوچ اینڈی فلاور نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے سے معذرت کرتے ہوئے خود کو اس دوڑ سے الگ کر لیا ہے۔اپنے بیان میں اینڈی فلاور نے کہا کہ وہ اس وقت اپنے موجودہ فرائض سے مطمئن ہیں، اسی لیے انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انہیں ماضی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا بہترین تجربہ حاصل ہوا، تاہم اب وہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔اینڈی فلاور اس وقت بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ اور دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں لندن اسپرٹ ٹیم کی کوچنگ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیک وقت فرنچائز کرکٹ اور انگلینڈ کی قومی ٹیم کی کوچنگ نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بورڈ نے یہ فیصلہ کیا اور اب نئے ٹیسٹ ہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے۔