اباسین خبر

امیشا پٹیل کا متنازع بیان، پاکستان سے محبت کے دعوے پر سوشل میڈیا پر تنقید

امیشا پٹیل کا متنازع بیان، پاکستان سے محبت کے دعوے پر سوشل میڈیا پر تنقید

ممبئی( شو بز ڈیسک)ممبئی میں بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران امیشا پٹیل نے دعویٰ کیا کہ فلم “غدر: ایک پریم کتھا” کی ریلیز کے بعد انہیں پاکستان سے غیر معمولی محبت اور پذیرائی ملی تھی۔اداکارہ کے مطابق پاکستانی خواتین ان کا فون نمبر تلاش کرکے ان سے رابطہ کرتی تھیں اور بعض اوقات جذباتی انداز میں گفتگو بھی کرتی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم میں ان کے کردار “سکینہ” کی مقبولیت اتنی زیادہ تھی کہ کئی پاکستانی خاندانوں نے اپنی بیٹیوں کا نام بھی سکینہ رکھا۔تاہم ان کے اس بیان پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مختلف ادوار میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندیاں بھی رہی ہیں، اس لیے اس نوعیت کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔کئی صارفین نے طنزیہ انداز میں بھی تبصرے کیے اور اداکارہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔