آزاد کشمیر ( اباسین خبر)آزاد کشمیر میں امن و امان اور ہم آہنگی کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کے حوالے سے خدشات ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں، جبکہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مبینہ اقدامات کو عوام دشمن ایجنڈا قرار دیا جا رہا ہے۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کمیٹی سے منسوب ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ بچوں کو اسکول نہ بھیجا جائے۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر کہا گیا کہ بچوں کو اسکول بھیجنے کا کوئی فائدہ نہیں۔اس صورتحال پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق تعلیم سے دوری کسی بھی معاشرے کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے اور ایسے بیانات سے نوجوان نسل کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نوعیت کی سوچ معاشرتی تقسیم اور بداعتمادی کو بڑھا سکتی ہے، جبکہ تعلیم ہر معاشرے کی ترقی کی بنیاد سمجھی جاتی ہے۔دوسری جانب بعض تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے بیانیے خطے میں پہلے سے موجود تناؤ کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ معاشرتی ہم آہنگی اور تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔
کالعدم کمیٹی کا اسکول بائیکاٹ کا مبینہ مطالبہ، آزاد کشمیر میں تشویش کی لہر
9 گھنٹے قبل