میرپور( اباسین خبر)میرپور میں ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ ہرزہ سرائی اور نفرت انگیز بیانات کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق عمران شیخ کے خلاف تھانہ سٹی میرپور میں دفعات 506، 504، 505 اور 123-A/489-Y کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے برطانیہ میں ایک عوامی اجتماع کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور توہین آمیز بیانات دیے۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ان بیانات کا مقصد عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانا اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر قومی اداروں کے سربراہان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی، جس پر مستند شواہد کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔حکام نے بتایا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز بیانات، عمران شیخ کے خلاف مقدمہ درج
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان