کراچی( شوبز ڈیسک)کراچی میں پاکستانی مقبول ڈرامے “کبھی میں کبھی تم” کے چند مناظر کے مبینہ طور پر بھارتی ڈرامے میں استعمال ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ڈرامے میں ہانیہ عامر، فہد مصطفیٰ، عماد عرفانی اور نعیمہ بٹ کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا، جبکہ یہ ڈرامہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خاصی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی ڈرامہ “قبول ہے” میں پاکستانی ڈرامے کے کئی مناظر سے مشابہت رکھنے والے سین شامل کیے گئے ہیں۔صارفین کے مطابق کچھ مناظر، کرداروں کے انداز اور صورتحال پاکستانی ڈرامے سے کافی حد تک ملتے جلتے ہیں، خاص طور پر وہ منظر جس میں ہانیہ عامر کا کردار گھر والوں کے لیے کھانا تیار کرتا ہے جبکہ نعیمہ بٹ کا کردار اسے پیسے دینے کی کوشش کرتا ہے۔اسی طرح فہد مصطفیٰ کے کردار کی سستی اور تاخیر سے پہنچنے والی عادت سے ملتی جلتی صورتحال بھی بھارتی ڈرامے میں دکھائی گئی ہے، جس کے بعد نقل کے الزامات سامنے آئے ہیں۔سوشل میڈیا پر متعدد صارفین دونوں ڈراموں کے مناظر کا موازنہ کرتے ہوئے یہ رائے دے رہے ہیں کہ بھارتی ڈرامہ پاکستانی سیریل سے متاثر دکھائی دیتا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
پاکستانی ڈرامہ “کبھی میں کبھی تم” کے مناظر کی مبینہ نقل، سوشل میڈیا پر بحث
واپس خبروں پر
Category:
تفریح