ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکارہ جھانوی کپور سے منسوب ایک مبینہ سوشل میڈیا چیٹ سامنے آنے کے بعد فلم ’پیڈی‘ ایک بار پھر بحث کی زد میں آ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان اسکرین شاٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جھانوی کپور نے شوٹنگ کے دوران بعض مناظر پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور پروڈکشن ٹیم سے مخصوص کیمرہ اینگلز سے گریز کی درخواست کی تھی۔ تاہم نہ اداکارہ اور نہ ہی فلم کے میکرز نے ان پیغامات کی تصدیق کی ہے۔فلم کی باکس آفس کارکردگی بھی زیر بحث ہے، جس کے مطابق ابتدائی دنوں میں اس کا بزنس توقعات کے برعکس رہا۔
جھانوی کپور سے منسوب مبینہ چیٹ وائرل، فلم ’پیڈی‘ پر نئی بحث چھڑ گئی
4 گھنٹے قبل