علیزے سلطان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ بحث، مختلف صارفین کی تنقید اور ردِعمل

2 گھنٹے قبل
علیزے سلطان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ بحث، مختلف صارفین کی تنقید اور ردِعمل

لاہور( شوبزڈیسک)اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی ایک دوست کے ساتھ ریسٹورنٹ میں موجود ہیں اور خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ویڈیو کے ساتھ دیے گئے کیپشن میں علیزے سلطان نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں خوش رہنے کی کوشش کرتی ہیں، چاہے انہیں کتنی ہی مشکلات کا سامنا کیوں نہ ہو۔تاہم ان کی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کے اندازِ زندگی اور خوش مزاجی کو سراہا ہے، جبکہ بعض صارفین نے ویڈیو پر تنقید بھی کی ہے اور ان کے انداز سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔یہ پہلی بار نہیں کہ علیزے سلطان سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس کے باعث خبروں میں آئی ہوں، اس سے قبل بھی ان کی ذاتی زندگی سے متعلق مختلف موضوعات پر صارفین کی جانب سے ردعمل سامنے آتا رہا ہے۔