اباسین خبر

عاصم اظہر اور میرب علی سے متعلق خبروں پر علی سفینہ کا مؤقف سامنے آ گیا

عاصم اظہر اور میرب علی سے متعلق خبروں پر علی سفینہ کا مؤقف سامنے آ گیا

کراچی ( شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار، میزبان اور ماڈل علی سفینہ نے عاصم اظہر اور میرب علی کی علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک معمولی گفتگو کو غیر ضروری طور پر تنازع بنا دیا گیا۔علی سفینہ، جو شوبز انڈسٹری میں بطور میزبان اور اداکار اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں، حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئے جہاں ان سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث اس معاملے کے بارے میں سوال کیا گیا۔میزبان نے پوچھا کہ کیا میرب علی کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں ہونے والی گفتگو، جس میں ہانیہ عامر کا ذکر آیا تھا، اس علیحدگی کی وجہ بنی؟اس سوال کے جواب میں علی سفینہ نے کہا کہ وہ میرب علی کے اچھے دوست ہیں اور ماضی میں ان کے ساتھ کام بھی کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے دوستانہ ماحول میں ایک سوال کیا تھا جس کا جواب بھی ہلکے پھلکے انداز میں دیا گیا۔علی سفینہ کا کہنا تھا کہ اصل تنازع اس وقت پیدا ہوا جب ایک سوشل میڈیا صارف نے اس کلپ پر ویڈیو بنا کر معاملے کو اچھالا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اس عمل پر تنقید بھی کی اور سوال اٹھایا کہ دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کیوں کی جا رہی ہے۔