آزاد کشمیر پولیس کی کارروائی، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل

1 گھنٹے قبل
آزاد کشمیر پولیس کی کارروائی، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل

مظفر آباد( اباسین خبر) آزاد کشمیر پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران سب مشین گن، بارہ بور رائفل اور پستول برآمد ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے تنظیم کے دفتر کو مبینہ طور پر ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سیل کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران اسلحہ کی برآمدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ گروہ نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا تھا۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی دفتر کی بندش کے بعد علاقے میں سکیورٹی صورتحال کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔