اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات، مہندی کی دلکش تصاویر وائرل

2 گھنٹے قبل
اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات، مہندی کی دلکش تصاویر وائرل

لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جبکہ ان کی مہندی کی خوبصورت تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں اپنی مہندی کی تقریب کی حسین تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جنہیں سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔مہندی کی تقریب کے لیے مومنہ اقبال نے سنہری کتان سلک لہنگے کا انتخاب کیا جس پر نفیس اور باریک ٹون آن ٹون کڑھائی کی گئی تھی۔ دوسری جانب ان کے دولہا حمزہ حبیب نے سنہری کام سے مزین سیاہ شیروانی زیب تن کی۔ دونوں نے رنگ برنگی روایتی شال کے ساتھ تصاویر بنوا کر اپنی جوڑی کو مزید دلکش انداز میں پیش کیا۔اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دولہا کے نام محبت بھرے انداز میں “میرے حمزہ” لکھا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔مہندی کی تقریب میں مومنہ اقبال نے رسٹ رنگ کا خوبصورت لہنگا چولی پہنا جس پر سنہری زردوزی اور ٹلہ ورک نمایاں تھا، جبکہ جامنی رنگ کے دیدہ زیب دوپٹے نے ان کے انداز کو مزید نکھار دیا۔ روایتی جیولری، ہاتھوں پر مہندی اور سونے کی چوڑیاں ان کے برائیڈل لک کا خاص حصہ رہیں۔