ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشا رِکھی نے ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ اپنی شادی سے متعلق افواہوں کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔گزشتہ کئی ماہ سے دونوں شخصیات کے درمیان تعلقات اور شادی کی خبروں پر مداحوں اور میڈیا میں بحث جاری تھی، تاہم اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب سیشن کے دوران اس معاملے پر وضاحت پیش کی۔ایک مداح کے سوال کے جواب میں ایشا رِکھی نے واضح طور پر کہا کہ ان کی شادی ہو چکی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو فالو نہ کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے اس کا جواب اپنے شوہر کے حوالے کر دیا۔اسی سیشن کے دوران ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بادشاہ کے ساتھ ایک رومانوی تصویر بھی شیئر کی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔