اداکارہ حنا چوہدری نے لپ فلرز کے استعمال اور ذاتی زندگی کا راز فاش کردیا

3 گھنٹے قبل
اداکارہ حنا چوہدری نے لپ فلرز کے استعمال اور ذاتی زندگی کا راز فاش کردیا

 لاہور( شوبز ڈیسک)شوبز کی دنیا کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا چوہدری نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے آغاز کے اہم فیصلے سے پردہ اٹھایا۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے چار سال قبل اپنے ہونٹوں کو نمایاں بنانے کے لیے لپ فلرز کروائے، کیونکہ ان کے ہونٹ قدرتی طور پر باریک تھے۔ حنا چوہدری نے وضاحت کی کہ شوبز انڈسٹری میں خوبصورت نظر آنے کے لیے کاسمیٹک پروسیجرز کا رجحان عام ہے، اور کئی فنکار اپنی ظاہری شخصیت بہتر بنانے کے لیے ان طریقوں کو اپناتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامہ ’ترک وفا‘ کے دوران پروڈیوسر کی جانب سے انہیں دوبارہ فلرز نہ کروانے کا مشورہ دیا گیا کیونکہ کردار کی نوعیت اس کی اجازت نہیں دیتی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے چہرے پر کسی بھی مزید کاسمیٹک پروسیجر سے گریز کیا۔حنا چوہدری نے یاد دلایا کہ کیریئر کے آغاز میں والدین نے شرط رکھی تھی کہ پہلے شادی مکمل ہو، پھر شوبز میں آنے کی اجازت ملے گی، جسے انہوں نے پورا کیا تاکہ اداکاری کا شوق پورا ہو سکے۔