اباسین خبر

اداکارہ ایوا گروور کا ناکام ازدواجی زندگی پر دل دہلا دینے والا انکشاف

اداکارہ ایوا گروور کا ناکام ازدواجی زندگی پر دل دہلا دینے والا انکشاف

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایوا گروور نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی نئے انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شادی ان کی زندگی کا ایسا فیصلہ ثابت ہوئی جس پر انہیں بعد میں شدید پچھتاوا ہوا۔ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ کم عمری ہی سے ان کے ذہن میں ایک خوشحال ازدواجی زندگی کا خواب موجود تھا، تاہم عملی زندگی میں انہیں اس کے برعکس حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ایوا گروور کے مطابق انہوں نے حیدر علی خان کو بہت کم وقت جاننے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا، اور اب وہ سمجھتی ہیں کہ اتنے مختصر عرصے میں کسی شخص کی مکمل شخصیت کو سمجھنا ممکن نہیں ہوتا۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے خاندان کی مخالفت کے باوجود گھر چھوڑ کر شادی کی، جبکہ اس وقت ان کا کیریئر بھی عروج پر تھا۔ ان کے مطابق بعد میں انہیں احساس ہوا کہ ان کے فیصلے میں جلد بازی شامل تھی۔ایوا گروور کے مطابق شادی کے کچھ عرصے بعد ہی انہیں اندازہ ہو گیا کہ ان کے شوہر کا رویہ ان کی توقعات کے برعکس تھا، اور خاص طور پر ان کا غصہ ازدواجی زندگی میں مسائل کی بڑی وجہ بنا۔