ممبئی( شو بز ڈیسک)جنوبی بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلیم کمار کی آخری رسومات کے موقع پر ان کے بڑے بیٹے چندو پاپارازی اور فوٹوگرافرز پر برہم ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق چندو اس وقت ناراض ہوئے جب تصاویر بنانے کے دوران فوٹوگرافرز کی موجودگی نے اہلِ خانہ کو آخری دیدار میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے فوٹوگرافرز کو پیچھے ہٹنے کی ہدایت کی تاکہ خاندان کے افراد سکون سے آخری رسومات میں شریک ہو سکیں۔اداکار سلیم کمار 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، اور ان کی آخری رسومات اتوار کے روز بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع ارناکولم کے علاقے نارتھ پراوور میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔تقریب میں اہلِ خانہ، ساتھی فنکار، سیاسی شخصیات اور بڑی تعداد میں مداحوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ملیالم فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات میرا جیسمین، سندیپ پردیپ اور دیگر بھی موجود تھے، جبکہ کیرالہ حکومت نے اداکار کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اداکار سلیم کمار کی آخری رسومات کے دوران بیٹے کی پاپارازی پر برہمی
2 گھنٹے قبل