کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس ایک بار پھر اپنی فٹنس تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے، تاہم اس بار انہیں تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید اور ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے والے عمران عباس انسٹاگرام پر بھی خاصی مقبولیت رکھتے ہیں، جہاں ان کے لاکھوں فالوورز موجود ہیں۔ وہ ماضی میں “خدا اور محبت”، “میری ذات ذرۂ بے نشاں”، “محبت تم سے نفرت ہے” اور “احرامِ جنون” جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔اداکار اکثر اپنی فٹنس روٹین اور جسمانی ساخت کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے جم سے کچھ نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ سیاہ جم لباس میں نظر آئے۔ تصاویر میں انہوں نے اپنی ٹی شرٹ اٹھا کر ایبس بھی دکھائے اور کیپشن میں لکھا کہ یہ اے آئی نہیں بلکہ حقیقی فٹنس ہے۔تاہم ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں کچھ لوگوں نے ان کی فٹنس کی تعریف کی تو کئی صارفین نے انہیں غیر ضروری نمائش پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
اداکار عمران عباس کی جم تصاویر پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل، ٹرولنگ بھی شروع
2 گھنٹے قبل