اباسین خبر

تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور علاج کے لیے امریکا جائیں گی

تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور علاج کے لیے امریکا جائیں گی

 کو ئٹہ( اباسین خبر)بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں تیزاب گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور کے بیرون ملک علاج کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کو مزید خصوصی علاج کے لیے امریکا بھیجا جائے گا، جس کی منظوری وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے ڈاکٹر ماہ نور کے بیرون ملک علاج کے لیے ضروری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔شاہد رند کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کا علاج کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ایک ہفتے تک جاری رہے گا، جس کے بعد انہیں امریکا منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ ڈاکٹر کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے۔