عامر خان کی تیسری شادی پر بھارت میں تنازع، احتجاج

عامر خان کی تیسری شادی پر بھارت میں تنازع، احتجاج

Jul 13, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے 5 جولائی کو اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ شادی کی، جس کے بعد ان کی نجی زندگی ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض تصاویر اور ویڈیوز میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عامر خان کی تیسری شادی پر کچھ انتہا پسند ہندو گروہوں نے احتجاج کیا اور اداکار کے خلاف مظاہرے کیے۔رپورٹس کے مطابق بعض مظاہرین نے عامر خان پر الزامات عائد کیے کہ وہ مبینہ طور پر ایک منصوبہ بندی کے تحت ہندو خواتین سے شادیاں کر رہے ہیں، جبکہ بعض افراد کی جانب سے انہیں تنقید اور دھمکیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔واضح رہے کہ عامر خان اس سے قبل دو شادیاں کر چکے ہیں۔ ان کی پہلی شادی رینا دتہ اور دوسری شادی کرن راؤ سے ہوئی تھی، جبکہ گوری سپراٹ ان کی تیسری اہلیہ ہیں۔رپورٹس کے مطابق عامر خان کی پہلی دونوں اہلیائیں ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں، جبکہ گوری سپراٹ برطانیہ میں مقیم تامل خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے خاندانی پس منظر میں عیسائی مذہبی وابستگی بھی شامل ہے۔