معروف مزاحیہ اداکار لہری کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے

معروف مزاحیہ اداکار لہری کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Sep 14, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( شوبز ڈیسک) اردو فلمی دنیا میں مزاحیہ اداکاری کو منفرد پہچان دینے والے برصغیر کے معروف اداکار سفیر اللہ المعروف لہری کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔لہری نے تقریباً چار دہائیوں تک اپنی مخصوص گفتگو، برجستہ مکالموں اور شائستہ مزاح سے فلم بینوں کو محظوظ کیا اور مزاحیہ اداکاری کے لیے ایک الگ معیار قائم کیا۔2 جنوری 1929ء کو بھارت میں پیدا ہونے والے لہری نے 1950ء کی دہائی میں فلمی کیریئر شروع کیا۔ انہوں نے ’دامن‘، ’تلاش‘، ’کنیز‘ اور ’تہذیب‘ سمیت متعدد یادگار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بہترین اداکاری پر انہیں 12 مرتبہ نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔لہری کی اداکاری کی خاص بات یہ تھی کہ وہ بناوٹ یا غیر ضروری انداز اختیار کیے بغیر صرف مکالموں اور چہرے کے تاثرات سے ناظرین کو ہنسانے کا ہنر رکھتے تھے۔13 ستمبر 2012ء کو انتقال کر جانے والے لہری آج مداحوں کے درمیان موجود نہیں، تاہم ان کی یادگار اداکاری اور فنی خدمات آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔