ہنگو میں 10 کلو وزنی ضد ٹینک بم ناکارہ بنا دیا گیا، بڑا سانحہ ٹل گیا

7 گھنٹے قبل
ہنگو میں 10 کلو وزنی ضد ٹینک بم ناکارہ بنا دیا گیا، بڑا سانحہ ٹل گیا

 پشاور( اباسین خبر)ہنگو میں سڑک کنارے نصب 10 کلو گرام وزنی ضد ٹینک بم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری اور مؤثر کارروائی کے باعث ہنگو کو ممکنہ بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ڈی پی او ہنگو کے مطابق خیساری کے علاقے میں پولیس اور بم ناکارہ بنانے والے یونٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے نصب بم کو کامیابی سے ناکارہ بنایا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس بم کی تنصیب میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔