لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے سینیئر اداکار جاوید شیخ نے اپنی دو ناکام شادیوں سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے رشتہ توڑنے میں پہل نہیں کی تھی۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جاوید شیخ نے کہا کہ میں نے کبھی اپنی ناکام شادیوں کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی کہ کیسے اور کیوں ناکام ہوئیں؟ یا پھر ان شادیوں کے ٹوٹنے میں کس کی غلطی تھی؟جاوید شیخ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ کا کسی شخص کے ساتھ کوئی رشتہ ختم ہوجاتا ہے تو پھر بار بار سب کے سامنے اس کے بارے میں منفی باتیں کرنا مناسب بات نہیں ہے۔سینیئر اداکار نے کہا کہ میں صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ میں نے کبھی کوئی رشتہ خود ختم نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کسی رشے کو ختم کرنے میں پہل کی۔
جاوید شیخ کا اپنی دو ناکام شادیوں سے متعلق اہم انکشاف
68