62
ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سپر اسٹار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہوں کے درمیان اداکار اپنی شادی کی انگوٹھی پہنے بغیر کیمرے کے سامنے آگئے۔ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں کچھ عرصے سے زیرِ گردش ہیں، اگرچہ اسٹار جوڑی اور بچن خاندان نے قیاس آرائیوں پر توجہ نہیں دی ہے لیکن ابھیشیک بچن کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیجز پر ابھیشیک بچن کی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اداکار کو ممبئی کی ایک گلی میں کار سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔