کیلیفورنیا( ماینٹر نگ ڈیسک)فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی جانب سے پروفائل پیج میں ممکنہ طور پر بڑی تبدیلی کی آزمائش کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا ایپ پروفائل گرڈ کو چوکور سے ورٹیکل ریکٹ اینگل (عمودی مستطیل) بنانے پر کام کر رہی ہے۔ کچھ صارفین کی جانب سے حال ہی میں اس آزمائش کی نشان دہی کی گئی ہے۔سربراہ انسٹاگرام ایڈم موسیری نے جمعے کے روز انسٹاگرام اسٹوری میں اس ٹیسٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج انسٹاگرام پر جو کچھ بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے اس کی اکثریت عمودی ہے۔یہ تصویر میں یا تو 4 بائی 3 ہے یا ویڈیو میں 9 بائی 16 ہے، اور اس کو چوکور سانچے میں تراش دینا کافی سفاکانہ ہے۔ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ اسکوائر اس وقت سے ہیں جب آپ صرف انسٹاگرام پر اسکوائر تصاویر اپ لوڈ کرسکتے تھے، جس حد کو انسٹاگرام نے 2015 میں ہٹا دیا تھا۔ موسیری یہ بھی جانتے ہیں کہ پروفائل میں یہ تبدیلی ان لوگوں کے لئے پریشان کن ہوسکتی ہے جنہوں نے ہر چیز کو ترتیب دینے اور اس بات کو یقینی بنانے میں بہت وقت گزارا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ واقعی آج کے مواد سے بہتری لانا چاہتے ہیں۔انسٹاگرام کی ترجمان کرسٹین پائی نے دی ورج کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایک عمودی پروفائل گرڈ کی آزمائش کر رہے ہیں جس میں بہت کم لوگ شامل ہیں۔ یہ ایک محدود ٹیسٹ ہے، اور ہم مزید کچھ بھی شروع کرنے سے پہلے کمیونٹی کی رائے سنیں گے۔
انسٹاگرام کی ورٹیکل پروفائل گرڈ کی آزمائش جاری
39
پچھلی پوسٹ