برلن( ماینٹر نگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے خوفزدہ ہونے والے دنیا بھر کے شہریوں کیلیے پیغام جاری کردیا۔عالمی ادارہ صحت یورپ کے ریجنل ڈائریکٹر ہانس کلوج نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کیا کہ منکی پاکس بھی کورونا کی طرح متعدی اور جان لیوا ہے۔انہوں نے کہا کہ منکی پاکس کی چاہیے پرانی قسم ہو یا نئی قسم اسے کورونا سے جوڑنا کسی بھی صورت ممکن نہیں ہے کیونکہ اس کے پھیلا کو روکنے کے حوالے سے حکام کو علم ہے جبکہ کورونا میں ایسا نہیں تھا اور وہ تیزی سے پھیلنے والا وائرس تھا۔ہانس نے لوگوں کو امید دلاتے ہوئے کہا کہ منکی پاکس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ہم ملک کو منکی پاکس سے نمٹ سکتے ہیں اور اس وقت کرنے کا ضروری کام یہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا ہم عالمی سطح پر ایم پاکس کو ختم کرنے کیلیے اقدامات کریں یا پھر گھبراہٹ اور نظر انداز کر کے ایک نئے دور میں داخل ہوں جس کے تباہ کن نتائج ہوسکتے ہیں، ہمیں ملکر دیکھنا ہوگا کہ آئندہ سالوں میں اس کا پھیلا روکنے کیلیے کیا اقدامات کرسکتے ہیں اور دنیا کیلیے شاید یہ ایک امتحان ہو۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا ایک وائرل جسے منکی پاکس کا نام دیا گیا ہے اس میں فلو، بخار، کمزوری جسم اور سردرد جیسی علامات واضح ہوگی ہیں اور انتہائی پیچیدگی کی صورت میں جان جاسکتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے خوفزدہ شہریوں کیلیے پیغام جاری کردیا
34