پشاور( اباسین خبر)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اپریل تک نیا این ایف سی ایوارڈ دے، ورنہ مئی میں سرپرائز دیں گے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نئے این ایف سی ایوارڈ سے مزید راہ فرار اختیار نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ نیا این ایف سی جلد از جلد ہونا چاہیے اور صوبے کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر لڑوں گا۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ریاست کو عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھنے کے بجائے غلطیوں کو دہرا رہے ہیں۔
وفاق اپریل تک نیا این ایف سی ایوارڈ دے ورنہ مئی میں سرپرائز دینگے: علی امین گنڈا پور کی دھمکی
1