1
اسلام آباد( اباسین خبر)سپارکو نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری کو صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی۔ تاہم 28 فروری کو کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے چاند کا نظر آنا مشکل ہے۔ترجمان سپارکو نے مزید بتایا کہ 28 فروری کو انسانی آنکھ سے چاند نظر نہیں آئے گا اور پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ سعودی عرب میں 28 فروری کو رمضان کا چاند نظر آ سکتا ہے۔