کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈیسک)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے لیاقت بازار کے قریب چائنہ مارکیٹ کی دکان پر دھماکے سے ایک جاں بحق،6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا تعین کیا جارہا ہے، دھماکہ اس قدر شدید تھا جس سے اطراف کی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ لیاقت بازار کیقریب چائنہ مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق،6 افراد زخمی ہوئے ہیں،ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔دوسری جانب واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی بھی کردی گئی ہیجبکہ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں۔
کوئٹہ : لیاقت بازار کے قریب دکان میں دھماکے سےایک جاں بحق،6افراد زخمی
42