پشاور(اپنے رپورٹر سے)خیبر پختون خوا کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کو یہ رپورٹ پیش کریں گے۔رپورٹ کے مطابق 4 صوبائی وزراء کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، 7 صوبائی وزراء کا کام نارمل، 6 وزراء کی کارکردگی اچھی ہے۔رپورٹ میں 5 صوبائی وزراء کی کارکردگی بہترین قرار دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو گورننس سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے کے پی کے وزراء کی کارکردگی رپورٹ طلب کی تھی۔اس حوالے سے پشاور میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے میڈیاجو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہر ملاقات میں وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کو گورننس سے متعلق آگاہ کرتے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے 4 صوبائی وزراء کی کارکردگی غیر تسلی بخش
59