لاہور( ا پنے رپورٹر سے)فاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے سربراہ کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔ایف بی آر کے موجودہ چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے سے 6 ماہ پہلے ہی عہدے سے سبکدوش ہونے کیلئے درخواست دے چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بھی امکان موجود ہے کہ زبیر ٹوانہ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست مسترد کر دی جائے اور انہیں کام جاری رکھنے کے لیے کہا جائے۔ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس سے تین اور کسٹمز گروپ کے دو افسران اس عہدے کے لیے زیر غور ہیں۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ایک افسر کو بھی ایف بی آر کا سربراہ مقرر کرنے کی تجویز ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت مالی سال 2025 میں محصولات کی وصولی کے لیے ایک مضبوط ٹیم بنانے کے لیے سرفہرست موجود افسروں کے ناموں پر غور کرے گی اور ان کے قائدانہ معیار سمیت کئی دیگر عوامل کو بھی مدنظر رکھے گی۔حکومت نے نئے چیئرمین کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے معیشت کو دستاویزی کرنے کے لیے ایک ٹیم بنانے کا واضح معیار بھی مقرر کیا ہے۔
ایف بی آرکا نئے سربراہ کو ن ہو گا؟ تلاش کا سلسلہ تیز
48